پاک ویسٹ انڈیز آخری ون ڈے،26 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب

پاک ویسٹ انڈیز آخری ون ڈے،26 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب

اسلام آباد:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج گیانا میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے فائنل میچ میں شکست کا مطلب سیریز میں شکست ہوگا جب کہ آج کی فاتح ٹیم سیریز بھی دو ایک سے اپنے نام کر لے گی۔

دوسری جانب اگر آج ویسٹ انڈیز فتح حاصل کرتا ہے تو 26 برس بعد پاکستان کے خلاف سیریز میں فتح سے زیادہ اہمیت 2019 کے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی حاصل کرنے کی ہوگی،یعنی ویسٹ انڈیز کے پاس 26 برس بعد ریکارڈ بنانے کا موقع بھی ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی درجہ بندی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز اس وقت بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن پر ہیں اور 2019 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں عالمی رینکنگ کی ابتدائی آٹھ ٹیموں کو براہ راست رسائی حاصل ہوگی جبکہ دیگر ٹیموں کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا، جن میں سے دو ہی ٹیمیں آگے جا سکیں گی۔

پاکستان کو 2019 کے عالمی کپ میں اپنی براہ راست رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اس سیریز کے تینوں میچ جیتنا لازمی تھا جو کہ اب پہلے میچ میں شکست کے بعد ممکن نہیں رہا۔ تاہم سیریز جیتنے کی صورت میں اس کی آٹھویں پوزیشن برقرار رہ سکتی ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ سیریز کا آخری میچ پاکستانی وقت کے مطابق  آج شام ساڑھے  چھے بجے شروع کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *