آپ کا صوفہ آپ کو کینسر کا شکار بنا سکتا ہے

آپ کا صوفہ آپ کو کینسر کا شکار بنا سکتا ہے

کیرولینا: ڈیوک یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق فائر پروف صوفے سے ٹھائرائڈ کینسر کے امکانات 74 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق فائر پروف صوفوں میں استعمال ہونے والا میٹیریل ٹھائرائڈ ٹیومر میں 74 فیصد اضافہ کرتا ہے۔

اسی حوالے سے ڈپارٹمنٹ آف بزنس،انرجی اینڈ انڈسٹریل اسٹریٹجی کی جانب سے ایک وارننگ بھی جاری کی گئی تھی جس میں فائر پروف صوفوں میں استعمال کئے جانے والے کیمیکل کی وجہ سے بڑوں اور بچوں میں  تھائرائڈ کینسر کی نشاندہی کی گئ تھی۔

اس سلسلے میں یونیورسٹی آف ڈیوک کی جانب سے تحقیق کا فیصلہ کیا گیا اور 2004 سے اب تک تھائرائڈ کینسر کے تمام مریضوں کا ڈٰیٹا چیک کیا گیا جس سے اس بات کا انکشاف ہوا کہ فائر پروف صوفوں میں استعمال ہونے والا کیمیکل پولی برومائنیٹڈ ڈیفینل ایتھرز(پی بی ڈی ای)تھائرائڈ ٹیومر میں 74 فیصد تک اضافہ کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مٹیریل سے بنائے جانے والے فرنیچر پر یورپ اور امریکا میں پابندی لگا دی گئی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *