امجد صابری کے اہلخانہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

امجد صابری کے اہلخانہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی:معروف قوال اور نعت خواں امجد صابری کے گھر والوں نے پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے معروف قوال امجد صابری کے اہلخانہ  نے سیکیورٹی حدشات کے پیش نظر پاکستان سے بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امجد صابری کے بھائی عظمت صابری نے انکشاف کیا ہے وہ اپنی زندگیاں بچانے کے لیے لندن منتقل ہو رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری کی شہادت کے بعد ہماری زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئی ہیں،ہم بہت خوفزدہ ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر وقت ایسا لگتا ہے کہ کوئی ہماری نگرانی کر رہا ہے،ہم اس صورتحال میں سکون سے نہیں رہ سکتے۔

عظمت صابری کا کہنا تھا کہ ہم ان حالات میں یہاں نہیں رہ سکتے،جیسے ہی ہمیں ویزے ملتے ہیں ہم یہاں سے چلے جائیں گے۔

 امجد صابری کی والدہ نے بیرون ملک منتقلی کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی جب کہ عظمت صابری کا کہنا تھا کہ وہ افتخار چوہدری کے ذریعے بیرون ملک جانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں جب کہ انہوں نے حکومت سے بھی اپنی سفری اخراجات اٹھانے کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے معروف قوال اور نعت خواں امجد صابری کو گزشتہ سال 22 جون کو لیاقت آباد میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔ ان کی شہادت نے  دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو سوگوار کر دیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *