پاکستان فاتح،کالی آندھی شاہینوں کے سامنے ڈھیر

پاکستان فاتح،کالی آندھی شاہینوں کے سامنے ڈھیر

گیانا: تین ایک روزہ میچز کے پہلے میچ میں ناقابل یقین کامیابی حاصل کرنے والی ماضی کی کالی آندھی اسی گرائونڈ پردوسرے میچ میں ڈھیرہو گئی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق اتوارکو بھی ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

احمد شہزاد کے 5 اور کامران اکمل کے 21 رنز پرپویلین لوٹ جانے سے ایک بار تو یہی محسوس ہوا کہ شاید ویسٹ انڈین کپتان کا فیصلہ درست ہے تاہم پھر معاملات پلٹنے لگے۔

اس موقع پر محمد حفیظ نے بابر اعظم کا بہتر ساتھ دیا تاہم وہ 32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ گزشتہ میچ میں جارحانہ نصف سنچری کرنے والے شعیب ملک بھی 9 رنز تک محدود رہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی محتاط اور آہستہ بیٹنگ کا مظاہر کیا۔

پاکستانی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے نئے مقرر ہونے والے کپتان سرفراز احمد کھیلنے کے لئے آئے تو انہوں نے کھیل میں ذرا تیزی پیدا کی۔ بعد میں عماد وسیم نے بھی اسکور کو آگے بڑھانے کے لئے 43 رنز کے ساتھ بہرکردار ادا کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبرئیل نے 2 جب کہ بشو اور نرس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بابر اعظم کی سینچری کی بدولت 5وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز کا ہدف دینے والی پاکستانی ٹیم نے بالنگ شروع کی تو میزبان کھلاڑیوں کو ابتدا سے ہی پویلین بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

اتوار کو گیانا کے پراویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حسن علی نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے5 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

محمدحفیظ نے 2 جب کہ جنید خان،محمدعامر اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے نرس 44 اور ہولڈر ہی پاکستانی بالرز کے سامنے مزاحمت کر سکے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ جو بھی ٹیم اسے جیتتی ہے وہ کرکٹ کے عالمی کپ میں براہ راست شرکت میں کامیاب ہو سکے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کو کوالیفائر کھیلنا ہو گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *