تارے توڑنے کا نہیں،صرف پانی مانگ رہے ہیں،مصطفی کمال

تارے توڑنے کا نہیں،صرف پانی مانگ رہے ہیں،مصطفی کمال

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ہم آسمان سے تارے توڑ کر لانے کی بات نہیں کر رہے صرف پانی مانگ رہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب کے مطابق پی ایس پی کے سربراہ کراچی میں میڈٰیا سے بات کر رہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ ہم حکمرانوں سے آسمان سے تارے توڑ کر لانے کی ڈیمانڈ نہیں کر رہے صرف پانی مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،حکمران صرف پیسے بٹورنے کے چکر میں رہتے ہیں۔

ہم منرل واٹر نہیں مانگ رہے،پینے کا پانی مانگ رہے ہیں،لوگوں کو پانی کے ٹینکرز خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے احتجاج کا سلسلہ حقوق کی بحالی تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ  صبح سے پانی کی لائنیں بچھنا شروع ہو جانا چایئے،سڑکیں بنانے کا کوئی فائدہ نہیں جب تک پانی کی لائنیں ٹوٹی رہیں گی۔

انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے احتجاج کا سلسلہ رکنے والا نہیں ہے،یہ تب ہی رکے گا جب حقوق بحال کئے جائیں گے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *