ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ،یونس خان نے ایک اپیل بھی کرڈالی

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ،یونس خان نے ایک اپیل بھی کرڈالی

کراچی: پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

پاکستا کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلنے کی کوشش کی اور یہی سوچا کہ کھیل کے دوران میرا سر فخر سے بلند رہے۔ ہرکھلاڑی کی زندگی میں ایسا وقت آتا ہے جب وہ اپنے جنون سے پیچھے ہٹ جاتا ہے اور میرا وقت بھی آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ ویسٹ انڈیز ان کا آخری دورہ ہوگا اس کے بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

یونس خان نے اپیل کی کہ ان کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا احترام کیاجائے،کیرئیر کے دوران ان سے جو غلطی ہوئی اسے نظر انداز کرتے ہوئے یہ یاد رکھا جائے کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔

یونس خا ن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پاکستان کو جب ضرورت پڑی تو وہ دستیاب رہیں گے۔

پاکستان کی جانب سے طویل عرصے سے کھیلنے والے یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 115 میچز کی 207 اننگز میں 53.06 کی اوسط سے 9977 رنز بنا چکے ہیں اور انہیں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے صرف 23 رنز درکار ہیں۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اگر یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلتے ہیں تووہ پاکستان کی جانب سے 10 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بننے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *