نوازلیگ عوام میں 60فیصدمقبول،نیاسروے

نوازلیگ عوام میں 60فیصدمقبول،نیاسروے

لاہور: ایک نجی ادارے کی جانب سے پاکستان کے دوسرے بڑے شہرلاہور میں کروائے گئے عوامی سروے کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ نواز لیگ عوام میں 60 فیصد مقبول جماعت ہے۔

جمعرات کو سامنے آنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ نجی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اینڈ اکنامک آلٹرنیٹوزنے لاہور کے تین حلقوں میں عوائے رائے جانے۔

اس دوران شرکائے سروے میں سے 42 فیصد نے نوازشریف کودیانتدار ترین رہنما قراردیا جب کہ 26 فیصد نے عمران خان کو دیانتدار رہنما قرار دیا۔

سروے کے دوران 49 فیصد آرا کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو دیانتدار ترین وزیراعلی قرار دیا گیا۔

آئی ڈی ای اے نامے ادارے کی جانب سے عوامی جائزے کے دوران 60فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کو ترقی یافتہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جب کہ اتنی ہی تعداد نے ن لیگ کو مقبول ترین جماعت قراردیا۔

لاہور کے حلقہ این اے 121 اور 122 سمیت 124 میں لئے گئے جائزے کے دوران 24 فیصد اکثریت کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو ترقی کے راستے پرلے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *