پاناما فیصلے سے قبل وزیراعظم ہائوس خالی ہو گیا

پاناما فیصلے سے قبل وزیراعظم ہائوس خالی ہو گیا

اسلام آباد:سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم اسلام آباد میں موجود نہیں ہیں اگر وہ اسلام آباد میں نہیں ہیں تو ایک عام شہری کی حیثیت سے میں مریم اورنگزیب اور ن لیگ کی کابینہ سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ وہ کہاں ہیں؟

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود نجی ٹی وی چینل نیو نیوز پر وزیراعظم ہائوس خالی ہونے کے حوالے سے حالات و واقعات کی روشنی میں اپنا تجزیہ پیش کر رہے تھے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اتوار کو وزیر اعظم ہائوس میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سات افراد نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاناما کیس کا فیصلہ ن لیگ کے خلاف آنے کی صورت میں44کروڑ روپیہ لگا کر فیصلہ تبدیل کرایا جائے۔

تاہم ایک خاتون،دو بیوروکریٹس،دو پارٹی ممبرز اور دو میڈیا مالکان نے حکومت کو مشورہ دیا کہ ایسا کوئی کام نہ کیا جائے کیونکہ اب اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ تین چار کروڑ روپے لگا کر کچھ حلقوں میں حالات خراب کر دئیے جائیں اور اس کے بعد وزیراعظم ہائوس خالی کر دیا گیا جس کے بعد سے وزیراعظم ہائوس اب خالی پڑا ہوا ہے۔

سینئر تجزیہ نگار نے سوال کیا کہ کیا اس کا تعلق سندھ حکومت کے اس فیصلے سے ہے جس میں صوبائی حکومت نے اے ڈی خواجہ کو ڈی آئی جی رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مجھے بتایا جائے کہ میرا وزیراعظم کہاں ہے مجھے ان کی صحت کے بارے میں بھی تشویش ہے کیونکہ جس مریض کو پتھری کا درد ہو وہ یوں پائوں پر چل کر اسپتال نہیں جاتا بلکہ وہ درد کی شدت سے تڑپتا ہے اس لیے مجھے بتایا جائے کہ نواز شریف کہاں ہیں؟اگر وہ لاہور میں ہیں تو اس قدر سیاسی خاموشی کیوں ہے؟وزیراعظم ہائوس خالی کیوں ہے؟

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *