پتلی خواتین کو چھاتی کے کینسر کا زیادہ خطرہ،تحقیق

پتلی خواتین کو چھاتی کے کینسر کا زیادہ خطرہ،تحقیق

وہیل کورنیل: خواتین کو سب سے زیادہ فکر اپنے فگر کی رہتی ہے،جو خاتون جتنی زیادہ سلم وسمارٹ ہوگی اتنا ہی اپنے متعلق مطمئن ہوگی،مگر اب ایک نئی تحقیق کے مطابق پتلی خواتین کے سینے کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

وہیل کورنیل میڈیسن اینڈ میموریل سلوئن کیٹرنگ کینسر سینٹر کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس کے مطابق پتلی خواتین کے سینے کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

ریسرچ کے مطابق موٹی خواتین کے سینے کے خلیات کینسر کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں جس سے ان میں چھاتی کے کینسر کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹی خواتین کے سینے کے خلیات کی تہہ زیادہ مضبوط ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان میں کینسر کے خلاف زیادہ قوت مدافعت پائی جاتی ہے۔

موٹی خواتین میں چربی کے خلیات اور خون میں پائے جانے والے مادے مئیکرو فیجز نامی سفید خون کے سیلز کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں جس کی وجہ سے چھاتی میں کینسر ٹیومرز پنپ نہیں پاتے جبکہ پتلی خواتین میں چربی کے خلیات نہ ہونے کی بنا پر سینے کے کینسر کا خطرہ کئی گنا زیادہ ہوتا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *