مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا

مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا

اسلام ٓباد: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصہ ڈومیسٹک کھیلتارہوں گا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ صرف ایک سیریز ہارنے میں مصباح الحق کے پیچھے بہت سارے لوگ پڑے ہوئے تھے لیکن انہوں نے صحیح وقت پریہ فیصلہ کیا ہے۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے لئے مجھ پر کوئی دبائو نہیں تھا،ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز آخری بین الاقوامی مقابلہ ہے پوری کوشش ہو گی کہ اچھے انداز میں کیرئیر ختم کروں۔

اپنے کیرئیر کے متعلق بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ نمبرون بننا کیرئیر کا یادگار لمحہ تھا۔

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم متوازن ہے اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

43 سال سے زائد عمر کے مصباح الحق کا کہنا تھا گزشتہ کچھ ٹیسٹ ہماری صلاحیتوں کے مطابق نہیں سکے لیکن کوشش کریں گے اس کا ازالہ کیا جاسکے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹ سکندربخت کا کہنا تھا کہ مصباح الحق پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے سیریز سے قبل اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کھلاڑی محمد یوسف کاکہنا تھا کہ آسٹریلوی سیریز کے بعد مصباح کی ریٹائرمنٹ تقریبا طے تھی۔ مصباح کے دور کپتانی سمیت ان کے کھیل کے متعلق بات کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ وہ اچھے کھلاڑی رہے ہیں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سرفراز ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کھیل کی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں لوگوں کو ان سے مزید تعاون کرنا چاہئے۔

53 ٹیسٹ کھیل کر24 جیتنے اور 18 ہارنے والے مصباح الحق کو رواں برس وزڈن کرکٹ آف ائیرکی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *