فون ایڈیکشن،والدین اور بچوں میں دوری کا سبب

فون ایڈیکشن،والدین اور بچوں میں دوری کا سبب

بریڈ فورڈشائر: آج کے دور میں کیا بڑے،کیا بچے سب ہی فون ایڈیکشن کا شکار بن چکے ہیں،بچوں کو والدین کی اور والدین کو بچوں کی فکر نہیں رہی ہر کوئی ہر وقت اپنے فون کے ساتھ کسی اور ہی دنیا میں گم رہتا ہے۔

ایک سروے کے مطابق فون ایڈیکشن کا شکار مائیں اپنے بچوں پر مسلسل دس منٹ سے زیادہ توجہ نہیں دے سکتیں کیونکہ انہیں ہر دس منٹ میں اپنا فون چیک کرنے کی عادت ہوتی ہے۔

ریسرچ کے مطابق آج  کے دور کے بچے سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کے بے تحاشہ استعمال سے موٹاپے اور نیند کی کمی کا شکار بن رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ معاملہ نہایت سنگینی اختیار کر لیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو مائیں فون اور سوشل میڈیا کی زیادہ عادی ہیں انہیں اپنے بچوں کی طرف سنجیدگی سے غور کرنے کی فرصت نہیں ملتی اور نہ ہی وہ بچوں کی اہم باتوں پر توجہ مرکوز رکھ سکتی ہیں جس کی وجہ سے رفتہ رفتہ بچے ان سے دور ہوتے جاتے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *