مردم شماری کا عمل جاری رہے گا،ادارہ شماریات

مردم شماری کا عمل جاری رہے گا،ادارہ شماریات

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریا ت نے کہاہے کہ لاہورمیں ہونے والے دہشت گرد حملے سے مردم شماری متاثر نہیں ہوگی،مردم شماری کا عمل شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

پاکستان ٹرائب کے مطابق  وفاقی ادارہ شماریا ت نے کہاہے کہ لاہورمیں ہونے والے دہشت گرد حملے سے مردم شماری متاثر نہیں ہوگی،مردم شماری کا عمل شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات کے حکام کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ لاہور واقعہ سے متعلق صوبائی مردم شماری حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے،سیکورٹی انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں گے،واقعے کا مقصد بظاہر عملے میں خوف و ہراس پھیلانا لگتا ہے۔

ادھرآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے حساس علاقوں میں مردم شماری عملےکی حفاظت غیرمعمولی بنائے جانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ روزانہ 3گھنٹے اسنیپ چیکنگ کو سخت اور کامیاب بنایا جائے،اہم مقامات پرسیکورٹی کےتمام امورمزید سخت اور غیر معمولی بنائے جائیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *