نیند کی کمی،پروسٹیٹ کینسر کا باعث،تحقیق

نیند کی کمی،پروسٹیٹ کینسر کا باعث،تحقیق

جارجیا: سب جانتے ہیں کہ نیند کی کمی بےشمار مسائل کا سبب بنتی ہے جس میں ذہنی اور جسمانی دونوں شامل ہیں،نیند کی کمی کواتین اور مردوں پر الگ الگ طرح سے اثر انداز ہوتی ہے۔

ایک حالیہ نئی تحقیق کے مطابق 5 گھنٹے سے کم نیند لینے والے مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ 55 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

امریکن کینسر سوسائٹی ین اٹلانٹا جارجیا کی جانب سے لمبے عرصے تک کی جانی والی تحقیق کے مطابق مردوں میں نیند کی کمی پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ 55 فیصد تک بڑھا دیتی ہے۔

ماہرین نے اس حوالے سے 1500 اور 8700 افراد پر دو علیحدہ علیحدہ تحقیقات کی ہیں جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 5 گھنٹے سے کم نیند لینے والوں میں پروسٹیٹ کینسر سے موت کی شرح بہت بلند ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال تقریبا 26700 افراد اس بیماری کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ڈاکٹر گیپسٹر کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی سے انسانی ڈی این اے کی کی توڑ پھوڑ کی مرمت سست پڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے بہت ساری بیماریاں انسان پر حملہ آور ہو جاتی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *