نعیم الحق کیلئے وجہ شرمندگی بن جانے والے آرٹیکل کی اصلیت

نعیم الحق کیلئے وجہ شرمندگی بن جانے والے آرٹیکل کی اصلیت

اسلام آباد: پاکستان کے ایک معروف اردو روزنامے سے وابستہ سینئرکالم نگار نزیرناجی کے آرٹیکل میں پیش کردہ دعووں یا خیالات پر تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کے تبصرے نے ان کا پیچھا جاری رکھا ہواہے۔

اگر چہ پی ٹی آئی ترجمان نجی ٹی وی چینل جیو پر اپنے آفیشل تبصرے کو ذاتی رائے کہہ چکے ہیں اور پارٹی چئیرمین عمران خان کی مبینہ ناراضگی کا معاملہ بھی سامنے آچکا ہے تاہم معاملہ ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

پاکستان ٹرائب کے نمائندہ کے مطابق سینئرکالم نگار نزیرناجی نے جس تحریر کو اپنے آرٹیکل کے طور پر پیش کیا وہ تحریر 12 اپریل 2016 کو ایک پاکستانی بلاگر نے لکھی تھی۔

جعفرحسین نامی بلاگرکی تحریر کے متعلق انہی سے استفسار کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ نزیرناجی کی جانب سے اپنی تحریر لفٹ کئے جانے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

جعفرحسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ تحریرمزاح اور فکشن کے طور پر لکھی تھی جس میں معاملات کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

پاکستانی ٹی وی چینل اے آر وائی کے معصومانہ سوالات کرنے والے میزبان وسیم بادامی سے گفتگو میں جعفر حسین کا کہنا تھا کہ ایک برس قبل لکھی گئی تحریر پرملک کی دوسری بڑی جماعت کے ترجمان کے تبصرےکے بارے میں انہی سے پوچھنا ہوگا۔

یاد رہے کہ نعیم الحق نے شاہزیب خانزادہ کے ساتھ نشر ہونے والے اپنے انٹرویو میں کئے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ تحریر میں بیان کردہ حقائق نئے نہیں،وہ طویل عرصے سے یہی باتیں کہتے آرہے ہیں اور ان معاملات سے واقف بھی ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ 2013 کے عام انتخابات اس وقت کے فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امریکا اور سعودی عرب کے ساتھ ملک کر ایک اسکیم کے تحت ہائی جیک کئے تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *