جنرل کیانی پر بیان میری اپنی رائے تھی،نعیم الحق نے وضاحت کر دی

جنرل کیانی پر بیان میری اپنی رائے تھی،نعیم الحق نے وضاحت کر دی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے جنرل کیانی سے متعلق بیان پر مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کہ جنرل کیانی پر کوئی الزام نہیں لگایا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام  کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی سے متعلق بیان پارٹی پالیسی نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے ترجمان ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنی رائے نہیں رکھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی پر بیان ان کی زاتی رائے تھی،عمران خان نے رات کو ہی انہیں بیان کی وضاحت کرنے کا کہہ دیا تھا۔

یاد رہے اس سے قبل وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نعیم الحق نے فوج پر الزام لگایا ہے انہیں جنرل کیانی سے معافی مانگنی چاہیے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *