کیانی،امریکا،سعودی عرب نے2013انتخابات انجنئیرڈکئے،پی ٹی آئی

کیانی،امریکا،سعودی عرب نے2013انتخابات انجنئیرڈکئے،پی ٹی آئی

اسلام آباد: اپنی نوعیت کی ایک حیرت انگیز اطلاع میں پاکستان تحریک انصاف نے دعوی کیا ہے کہ اس وقت فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویزکیانی نے سعودی عرب اور امریکی تعاون سے 2013 میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج اپنی مرضی کے حاصل کئے۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے ایک طنزیہ تحریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جماعت پورے ملک سے تقریبا60فیصد نشستیں جیتنے کی پوزیشن میں تھی البتہ مقتدر حلقوں کی جانب سے بڑے پیمانے پردھاندگی یہ مینڈیٹ چرالیا گیا۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ یہ ساری باتیں ہمارے علم میں ہیں اس تحریر میں نیا کچھ بھی نہیں تھا۔ جنرل کیانی،سعودی عرب اور امریکا نواز شریف کی حمایت میں تھے۔

نجی نیوز چینل پر ٹیلی وائزڈ انٹرویومیں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابات اور گنتی کا عمل آدھی رات کے وقت رکواکر ریٹرننگ افسران پردباؤ ڈالا گیا کہ وہ ہدایات پرعمل کریں۔

پاکستانی ٹی وی میزبان شاہزیب خانزادہ کی جانب سے متعدد بار پی ٹی آئی رہنما کو اپنے دعوی کے حق میں ثبوت دینے کا کہا گیا تاہم وہ ایسا نہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جنرل ریٹائرڈ کیانی کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ ان کے الزامات کی تردید کریں۔ ہمیں ثبوت دینے کی ضرورت نہیں لوگ حقائق سے واقف ہیں۔ جعلسازی کو کبھی تحریری صورت میں نہیں کیا جاتا اسی وجہ سے ایسے کسی معاملے کی کوئی محفوظ ریکارڈنگ دستیاب نہیں ہے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اگر مستقبل میں پی ٹی آئی کی حکومت بنتی ہے تو ان کی جماعت اس معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کرے گی جوانتخابات کی چھان بین کرے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *