تحریک انصاف پرانتخابات میں حصہ لینےپرپابندی

تحریک انصاف پرانتخابات میں حصہ لینےپرپابندی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف پر ملکی قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کی پاداش میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب کے مطابق ملک میں انتخابی عمل کی نگرانی اور انتظام کے ذمہ دار ادارے الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کا انتخابی نشان کینسل کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف پر یہ پابندی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے کے باعث عائد کی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے متعلق فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تک تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد نہیں کرتی تب تک اسے انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائے گا۔

چونکہ پی ٹی آئی انتخابی نشان سے محروم ہو چکی ہے اس لئے وہ ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لےسکے گی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اس فیصلہ کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کیا گیا ہے جب کہ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے قبل الیکشن کمیشن سے اپنے حق میں فیصلہ آنے پر خوشی کا اظہار کرنے والی پی ٹی آئی کو یہ بات بھی مان لینی چاہئے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *