بنگلہ دیشی ٹیم رواں برس دورہ نہیں کریگی،شہریارخان

بنگلہ دیشی ٹیم رواں برس دورہ نہیں کریگی،شہریارخان

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریاد خان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم رواں برس پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی البتہ ہائی پرفارمنس ٹیم ضرور پاکستان آئے گی۔

پیر کو سامنے آنے والے بیان میں شہریار خان کا کہنا تھا کہ اگر چاہتے تو بنگلہ دیش کا بائیکاٹ کر سکتے تھے لیکن کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب کے مطابق پی سی بی چئیرمین کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی ریٹائرمینٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

سری لنکا میں ایشیائی کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچنے پربات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی بورڈ کی خواہش ہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں ملک کی نمائندگی کروں۔

یاد رہے کہ پی سی بی چئیرمین اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی قومی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا اور ایساکرنے کے جواز کے طور پر سیکیورٹی صورتحال کو پیش کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *