دفاتر میں خراب رویئے کی وجہ ادھوری نیند،تحقیق

دفاتر میں خراب رویئے کی وجہ ادھوری نیند،تحقیق

ایمسٹرڈیم :نیند کی کمی سے بہت سے جسمانی اور ذہنی مسائل جنم لیتے ہیں،نیند کی کمی سے نظام ہاضم متاثر ہوتا ہے جبکہ ذہنی طور پر اس کے اثرات غائب دماغی اور چڑچڑے پن کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔

راٹرڈیم سکول آف مینجمنٹ کے محققین کے مطابق صرف ایک رات کی ادھوری نیند دفتر میں لڑائی اور خراب روئیے کا سبب بن سکتی ہے۔

 نئی تحقیق کے مطابق نیند پوری نہ ہونے کے باعث کام کرنے والے افراد تھکے ہوئے رہتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ غیر ارادی طور پر بے ضرورت کام کر بیٹھتے ہیں۔

نیند کی کمی اور رات کو بار بار نیند اچاٹ ہو جانے کے حوالے سے کئی سابقہ تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آ چکی ہے کہ نیند کی کمی امراض قلب  اور فالج کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جس کسی کو بھی ان مسائل کا سامنا ہو اسے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چایئے تاکہ اس مسئلے کو مزید پیچیدہ ہونے سے روکا جا سکے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *