قبیلہ،جو لوگوں کو دیکھتے ہی قتل کر دیتا ہے

قبیلہ،جو لوگوں کو دیکھتے ہی قتل کر دیتا ہے

برما: آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی دنیا میں ایسے جنگلی قبیلے پائے جاتے ہیں جو باہر کی دنیا کے لوگوں کو کوئی اور ہی مخلوق سمجھتے ہیں اور انہیں قریب آنے کی اجازت نہیں دیتے۔

رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک قبیلہ بحر ہند کے ایک جزیرے نارتھ سینٹینل آئر لینڈ پر بستا ہے،اس قبیلے کے ننگ دھڑنگ جنگلی  باہر کی دنیا کے انسانوں کو دیکھتے ہیں قتل کر دیتے ہیں۔

اس قبیلے کے افراد کو کسی بھی قسم کی امداد سے کوئی سروکار نہیں ہے،جہاز پر سے گرائے جانے والے راشن،کپڑوں اور دیگر اشیا کی جانب یہ کوئی توجہ نہیں دیتے اور نہ ہی یہ دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان پیکٹس میں کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2011 میں انڈٰیا میں تباہی مچانے والے سونامی کی وجہ سے امدادی ٹیموں نے اس قبیلے کے لئے بھی راشن اور دیگر اشیا پہنچانے کا فیصلہ کیا مگر انہوں نے جہاز کو دیکھتے ہی تیروں اور پتھروں سے حملہ کر دیا جس پر ٹیم کو سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر واپس بھاگنا پڑا۔

2006 میں انڈین ماہی گیروں کی ایک کشتی طوفان کی زد میں آکر اس جزیرے پر پہنچ گئ جس پر صرف دو ماہی گیر سوار تھے،اس قبیلے نے ان دونوں کو دیکھتے ہی قتل کردیا تھا جس پر بھارتی حکومت نے ماہی گیروں کو اس جزیرے کی طرف جانے سے روک دیا تھا اور یہ پابندی تاحال قائم ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *