مالکن ملازمہ اسکینڈل،معاملے کادوسرا رخ سامنے آگیا

مالکن ملازمہ اسکینڈل،معاملے کادوسرا رخ سامنے آگیا

کویت: کویت میں ساتویں منزل پر واقع ایک فلیٹ سے گرنے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مبینہ خودکشی کا ارتکاب کرنے والی خاتون ملازمہ اپنے موقف کے ساتھ سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو کے متعلق دعوی کیا گیا تھا وہ ایک گھریلو ملازمہ کی جانب سے خودکشی کی کوشش کے مناظر پرمشتمل ہے تاہم ویڈیو میں نظر آنے والی ایتھوپئین گھریلو ملازمہ کا کہنا ہے کہ وہ خودکشی نہیں کر رہی تھی بلکہ اپنی مالکن سے بھاگنا چاہ رہی تھی۔

مذکورہ ملازمہ کی ایک ویڈیو کچھ ہفتے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوئی تھی جس کے متعلق کہا گیا تھا کویتی خاتون خانہ اپنی گھریلو ملازمہ کی ساتویں منزل سے گرکرخودکشی کی کوشش کی ویڈیو بناتی رہی،البتہ اسے ایسا کرنے سے روکا نہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق عام تاثر کے برعکس ساتویں منزل سے گرنے والی ملازمہ زندہ رہی تاہم حادثے میں زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

طبی مرکز میں ہوش میں آنے کے بعد دیے گئے بیان میں خاتون ملازمہ کا کہنا تھا کہ وہ خودکشی نہیں کر رہی تھی۔ بلکہ گھر میں موجود اپنی مالکن سے بھاگ رہی تھی جس سے مجھے جان کا خطرہ تھا۔

ایتھوپئین ملازمہ کے بیان کے بعد پولیس نے مقامی خاتون کو مدد کرنے کے بجائے ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

امدادی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ خاتون ملازمہ جب ساتویں منزل سے گری تو وہ نیچے موجود نرم سطح کی وجہ سے زندگی سے محروم ہونے سے بچی رہی تاہم جسم کی کچھ ہڈیاں ضرور ٹوٹی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *