شاداب خان خوبصورت دریافت،شاہدآفریدی

شاداب خان خوبصورت دریافت،شاہدآفریدی

کراچی: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کے لئے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں شاہد خان آفریدی نے اپنے پیغام میں شاداب خان کو خصوصی اہمیت دی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاداب خان پاکستان کے لئے ایک خوبصورت دریافت ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوٹر پر اپنے پیغام میں آفریدی نے جہاں اپنے سیلفی فرینڈ احمد شہزاد کو آخری میچ میں اچھی بیٹنگ پر سراہا وہیں قومی ٹیم کے لئے بیٹنگ میں مستقل اچھی کارکردگی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہترین سیریز جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرفرازاحمد نے عمدہ قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیرز تین ایک سے جیت کر ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اپنی رینکنگ کو چھ سے چار کرلیا ہے۔

پہلی بار قومی ٹیم کا حصہ بننے والے شاداب خان نے چاروں میچز میں انتہائی کفایتی بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف کھلاڑیوں کی وکٹیں بھی اڑائیں۔ اپنی گیند بازی کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف گگلی ہی نہیں بلکہ دیگر گیندیں بھی کروااور ان پر وکٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *