70 جی بی،پاکستان میں 5 جی کا کامیاب تجربہ

70 جی بی،پاکستان میں 5 جی کا کامیاب تجربہ

کراچی: ہواوے کی جانب سے ایک کنٹرول لیب میں ٹیلی نار کی ساتھ مل کر 70 جی بی پی ایس کی رفتار کے حامل 5 جی کے کامیاب تجربے کا دعوی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہواوے کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی آپریٹر کے ساتھ مل کر 5 جی پر مبنی پہلا ای بینڈ ملٹی یوزر میمو ڈیمو تھا۔

ای بینڈ ملٹی یوزر کسی بھی ایک صارف کو 20 جی بی سے زیادہ اسپیڈ ریٹ دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ٹیسٹ ناروے میں کیا گیا ہے جبکہ ٹیلی نار اپنا پہلا 5 جی نیٹ ورک کو کمرشلی طور پر لانچ کرنے کی امید کر رہا ہے۔

اس موقع پر ٹیلی نار کا کہنا تھا کہ یہ کامیاب ٹیسٹ  انہیں 4 جی سے 5جی ٹیکنالوجی کو شروع کرنے کے لئے مفید بصیرت فراہم کرے گا۔

ٹیلی نار کے مطابق وہ ہواوے کے ساتھ مل کر مشترکہ انوویشن سینٹر کے ذریعے اسے آپریٹ کریں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *