،امریکی مجسمہ آزادی،ایفل ٹاور،انڈین اداکارہ کے پر دادا کی تخلیق

،امریکی مجسمہ آزادی،ایفل ٹاور،انڈین اداکارہ کے پر دادا کی تخلیق

لاہور :ہم میں سے بہت سے لوگوں نے براہ راست نہیں تو کم از کم تصاویر میں امریکہ کا مجسمہ آزادی اور پیرس کا ایفل ٹاور ضرور دیکھ رکھے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ دونوں شاہکار بالی ووڈ اداکارہ  ،کالکی کوچلن ،کے پردادا ،موریس کوچلن، نے تخلیق کیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق کالکی کوچلن کے پردادا موریس کوچلن 8 مارچ 1856 کو ٹیکسٹائل کے شعبے سے وابستہ کاروباری گھرانے میں پیدا ہوئے اور 14 جنوری 1946 کو اپنے ہاتھوں سے بنائے گئے گھر میں ان کا انتقال ہوا۔

وہ کوچلن خاندان کی چشم و چراغ جین کوچلن کے بیٹے ہیں ، ان کی والدہ بڑی صنعتکار تھیں،فرانس کی جرمنی سے ہونے والی جنگ (1870-71) میں فرانس کی شکست کے بعد پورا کوچلن خاندان سوئٹزر لینڈ منتقل ہوگیا اور پہلی جنگ عظیم میں جرمنی کو ہونے والی شکست کے بعد 1918 میں دوبارہ فرانس آکر آباد ہوا۔

ایفل ٹاور، 1887 سے 1889 کے درمیان تعمیر کیا گیا جو موریس کوچلن نے بطور چیف انجینئر تعمیر کیا،انہوں نے 1884 میں فرانس کے معروف مجسمہ ساز،فریڈرک برتھولڈی،کے ساتھ مل کر امریکہ میں نصب ،مجسمہ آزادی، تخلیق کیا۔

1880 سے 1884 کے درمیان انہوں نے ،گارابٹ ویاڈکٹ ،نامی ریلوے پل تعمیر کیا   یہ پل فرانس میں پہاڑی دریا پر تعمیر کیا گیا ہے جو 565 میٹر لمبا ہے اور آج بھی درست حالت میں موجود ہے۔

یاد  رہے کہ موریس کوچلن کی پڑ پوتی کالکی کوچلن نے بے شمار بالی ووڈ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرکے خوب نام کمایا ہے،ان کے والدین کئی سال پہلے فرانس کے علاقے اینگرز سے بھارتی ریاست تامل ناڈو آئے تھے اور تاحال بھارت میں ہی مقیم ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *