امریکی سفیر نے ٹرمپ کی بینڈ بجا دی،انتخابات میں روسی مداخلت کا اعتراف

امریکی سفیر نے ٹرمپ کی بینڈ بجا دی،انتخابات میں روسی مداخلت کا اعتراف

نیو یارک:اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے صدر ٹرمپ کی متعدد وضاحتوں کے باوجود  انکشاف کیا ہے کہ روس نے امریکی انتخابات میں دخل اندازی کی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اہنے تازہ بیان میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ روس نے امریکی انتخابات میں دخل اندازی کی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاس بارےمیں بات کرنےسےنہیں روکا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کو روسی مداخلت کے معاملے سے فوری نمٹناہوگا۔ نکی ہیلی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتےکوئی ملک کبھی بھی امریکی انتخابات میں مداخلت کرے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کا بیان صدر ٹرمپ کے بیان سے قطعی مختف ہے۔

یاد رہے امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹئ کے صدارتی امیدوار کی غیر متوقع فتح کے بعد ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ روس نے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ متعدد بار اپنے بیان میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ ان کا یا ان کی ٹیم کا روسی مداخلت سے کوئی تعلق نہیں لیکن اب امریکی سفیر کی جانب سے اس قسم کا بیان آنا صدر ٹرمپ پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *