بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر رضامند،شہریار خان نے اچھی خبر سنا دی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر رضامند،شہریار خان نے اچھی خبر سنا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہاہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے  کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔
پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہناتھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اپنی ہائی پرفارمنس ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

شہریار خان کا کہنا ہے کہ بی سی بی اپنی نیشنل کرکٹ ٹیم کو تاحال پاکستان نہیں بھیجنا چاہتا،آئندہ سال اپریل میں بنگلہ دیش کی نیشنل ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے۔

شہریار خان کا کہنا تھا جولائی اگست میں پاک بنگلہ کرکٹ سیریز ہو گی،سیریز کے لیے سری لنکا کو نیوٹرل وینیو بنایا جا سکتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کولمبو میں پاکستان سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہان کی ملاقات ہوئی ہے جس  میں فیصلہ کیا گیا کہ بی سی بی آئندہ سال اپنی ٹیم پاکستان بھیج سکتے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *