بڑایجنڈا لےکرشہریارخان اچانک بیرون ملک روانہ

بڑایجنڈا لےکرشہریارخان اچانک بیرون ملک روانہ

اسلام آباد: ایشیاء میں کرکٹ کھیلنے والے ممالک کا اجلاس اتوار کو کولمبو میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں پاکستان سے چئیرمین پی سی بی شریک ہوں گے۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین شہریار خان کولمبو روانہ ہو گئے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ قبل از وقت کولمبو جانے والے کرکٹ بورڈ کے سربراہ وہاں سری لنکا،بھارت اور بنگلہ دیشی حکام سے بگ تھری معاملے پر بات چیت کریں گے۔

دریں اثناء یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شہریار خان بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) حکام سے پاک بھارت سیریز کے معاملے پربات کریں گے۔

ایشیائی ممالک کے کرکٹ بورڈ کے اجلاس کے لئے پی سی بی چئیرمین کی اچانک روانگی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم سیکورٹی معاملات کو جواب بنا کر دورہ پاکستان سے انکار کر چکی ہے۔

پی سی بی چئیرمین کچھ عرصہ قبل یہ کہہ چکے ہیں کہ کھلاڑیوں کی بین الاقوامی تنظیم فیکا پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جاتا رہا ہے کہ بگ تھری میں شامل ایک اہم عنصر پاکستان میں کرکٹ کو واپس آتا دیکھ کر خوش نہیں یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مختلف سطحوں کے ماہرین کی حوصلہ افزا رپورٹس اور حالیہ منعقدہ پی ایس ایل فائنل کے باوجود بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی مشکل ٹاسک نظر آرہا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *