پنجاب ایگزامینیشن کمیشن:پنجم،ہشتم کا نتیجہ آ گیا

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن:پنجم،ہشتم کا نتیجہ آ گیا

لاہور:پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے پنجم اور ہشتم کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے پرائمری امتحانات کے نتائج میں کامیابی کا تناسب82۔7فیصد اور ہشتم کے نتائج میں کامیابی کا تناسب83۔8فیصد رہا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر تیئس لاکھ ستانوے ہزار آٹھ سو پچھترطلبہ و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جن میں پرائمری میں تیرہ لاکھ اٹھاون ہزار تین سو پینسٹھ جبکہ ہشتم کے امتحانات میں دس لاکھ انتالیس ہزار پانچ سو دس میدواروں نے حصہ لیا۔

مڈل امتحانات میں بھکر کے زبیدہ اکیڈمی جونیئر پبلک اسکول کی روشن زہرہ نے494نمبر حاصل کر کے پوزیشن حاصل کی۔

دانش اسکول چشتیاں کے محمد معاذ خان،دارارقم ہائی اسکول کی عائشہ اور اسلامک التا ولتا گرلز ہائی اسکول کی ردا فاطمہ نے493نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر دوسری جبکہ پنجاب دانش اسکول بوائز ڈیرہ غازی کان کے عبدالرشید اور گورنمنٹ ہائی اسکول ایم سی جونیئر ساہیوال کی عروبہ طیب نے491نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پنجم کے امتحان میں تھل پبلک اسکول ندا کنول اور ملائکہ ظفر نے492نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر پہلی،تھل پبلک اسکول کی انیلا مختار نے491نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ تھل پبلک اسکول کی ہی علینہ عابد،محمد کاشف اور گرامر بوائز ہائی اسکول کے محمد عبداللہ نے490نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *