پاراچنار دھماکا:شہریوں کا میتوں کے ساتھ دھرنا

پاراچنار دھماکا:شہریوں کا میتوں کے ساتھ دھرنا

پارا چنار:کرم ایجنسی میں دھماکے کے خلاف صدر مقام پاراچنار میں شہریوں نے شہداء کی میتیں رکھ کردھرنا دے دیا،ملتان،مظفرآباد میں بھی احتجاج کیا گیا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق پاراچنار میں امام بارگاہ کے باہر ہونے والے دھماکے کےخلاف شہریوں نے شہداء کی لاشیں اٹھاکر شہید پارک میں دھرنا دیا اور ملوث افراد کےخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ملتان اور ٹنڈو محمد خان میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مظاہرے کیے گئے جبکہ شیعہ علما کونسل پاکستان کی جانب سے دھماکے کی مذمت کی گئی،مظفرآباد میں امامیہ اسٹوٹنس آرگنائزیشن نے آزادی چوک پر حتجاج کیا۔

اُدھر سابق سینیٹر علامہ عابد الحسینی نے دعویٰ کیا ہے کہ پارا چنار میں مظاہرے کے دوران ایف سی کی فائرنگ سے3افراد جاں بحق اور9زخمی ہوگئے،جبکہ کمانڈنٹ کرم ملیشیا کرنل عمر ملک کا کہنا ہے کہ ایف سی اہل کاروں نے صرف ہوائی فائرنگ کی تھی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *