ملازمہ ساتویں منزل سے گری،مالکن ویڈیو بناتی رہی

ملازمہ ساتویں منزل سے گری،مالکن ویڈیو بناتی رہی

کویت سٹی:کویت میں گھریلو ملازمہ ساتویں منزل سے گر گئی جبکہ پاس کھڑی مالکن ملازمہ کو بچانے کی بجائے اس کی ویڈیو بناتی رہی۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی بارہ سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملازمہ کیسے ساتویں منزل سے بالکنی میں لٹک گئی اور مالکن سے مدد مانگتی رہی۔

ساتویں منزل کی بالکنی سے لٹکنے والی ملازمہ نے مالکن سے مدد کی فریاد کی مگر ظالم مالکن اسے خود سے اوپر آنے کا کہتی رہی تاہم جیسے ہی ایتھوپین ملازمہ کی گرفت کمزور ہوئی وہ نیچے گر پڑی۔

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنی ملازمہ کو خود سے اوپر آنے کا کہتی ہے تاہم جب وہ”مجھے پکڑو،مجھے پکڑو”کہتی ہوئی نیچے زمین پر گری اس وقت بھی ظالم مالکن پر کوئی اثر نہ ہوا۔

خوش قسمتی سے ایتھوپین ملازمہ کی جان بچ گئی اور اسے کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی،صرف ناک اور کان سے خون نکلنے لگا جبکہ ایک بازو بھی ٹوٹ گیا تاہم جان بچ گئی۔

ابھی تک یہ معمہ حل نہیں ہو پایا ہے کہ آیا یہ خودکشی تھی یا مالکن نے خود اپنی ایتھوپین ملازمہ کو دھکا دیا تاہم اب انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس معاملے کی تحقیق شروع کر دی ہے جبکہ مالکن کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کویت سٹی کی انسانی حقوق کی تنظیمیں مالکن اور ملازمہ کی اس اندوہناک ویڈیو پر چیخ اٹھی ہیں کویت میں اس وقت تقریباً6لاکھ ایسے غریب افراد بشمول مرد و خواتین موجود ہیں جو کہ اپنے روزگار کی وجہ سے مجبور ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *