پہلے لڑائی پھر صلح!اب وینا کی عجیب تصویریں

پہلے لڑائی پھر صلح!اب وینا کی عجیب تصویریں

اسلام آباد:شوہر کے ساتھ تعلقات کی خرابی اور اور جھگڑوں کے باعث شہ سرخیوں میں رہنے کے بعد وینا ملک نے شوبز نے دھماکے دار انٹری کر دی ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق وینا ملک کی ایسی تصاویر سامنے آ گئیں ہیں جن سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ وہ شوبز میں دھماکے دار انٹری دینے والی ہیں تاہم ابھی تک یہ سامنے نہیں آ سکاہے کہ وہ کیا کرنے جارہی ہیں۔

وینا ملک کی یہ تصاویر معظم نامی شہری کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی گئیں ہیں۔

کچھ عرصہ قبل وینا ملک نے شوہر سے خلع کیلئے دعویٰ عدالت میں دائر کیا جس پر عدالت نے فیصلہ وینا ملک کے حق میں دیا لیکن جوڑے میں پھر سے مفاہمت ہوگئی اور انہوں نے صلح کر لی تاہم اب انہوں نے واپس شوبز میں انٹری کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔

تاہم وینا ملک کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *