“پارا چنار دھماکا ہم نے کیا”ذمہ دار سامنے آ گئے

“پارا چنار دھماکا ہم نے کیا”ذمہ دار سامنے آ گئے

پارا چنار:کالعدم جماعت الاحرار نے پارا چنار دھماکے کی ذمہ د اری قبول کر لی ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق پارا چنار میں امام بارگاہ کے قریب ایک گاڑی میں دھماکا کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت چائیس جاں بحق جبکہ پچانوے سے زائد زخمی ہوئے۔

جمعہ کی صبح پارا چنار میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم جماعت الاحرا نے قبول کر لی ہے۔

دھماکے سے زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال پارا چنار منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اسپتال حکام نے22افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسسٹنٹ پولیٹیکل انتظامیہ نے دھماکے میں95افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں سے شدید زخمیوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *