سندھ حکومت نے4اپریل کو چھٹی کا اعلان کر دیا

سندھ حکومت نے4اپریل کو چھٹی کا اعلان کر دیا

کراچی:سندھ حکومت نے چار اپریل کو چھٹی کا اعلان کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق چار اپریل کو پاکستان پیپلز پارٹی اپنے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب منائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 اپنے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن چار اپریل کو گڑھی خدابخش پہنچ رہے ہیں۔

برسی کی تقریب کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا منقعدہ تقریب سے خطاب کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *