معروف پاکستانی اداکارہ کے کینسر کی آخری اسٹیج،بلڈ بی پازیٹو کی اشد ضرورت

معروف پاکستانی اداکارہ کے کینسر کی آخری اسٹیج،بلڈ بی پازیٹو کی اشد ضرورت

کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کو کینسر کی آخری سٹیج کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے اداکارہ کو بلڈ گروپ بی پازیٹو کی اشد ضرورت ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق معروف سوشل ورکر منیبہ مزاری نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر اداکارہ نائلہ جعفری کی علالت کی خبر دی ہے۔

منیبہ مزاری نے بتایا کہ نائلہ جعفری کا کینسر آخری سٹیج پر ہے جس کے باعث انہیں کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

اسپتال میں دوسری منزل پر ان کا کمرہ نمبر پانچ ہے اور انہیں بی پازیٹو خون کی اشد ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ نائلہ جعفری کا شمار پاکستان کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے،انہوں نے پی ٹی وی کے علاوہ نجی ٹی وی چینلز پر بھی کئی ٹی وی سیزیلز میں لازوال کردار ادا کیے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *