“ہمیں تنہا کرنے والے ہمارے دوستوں کو دیکھیں”

“ہمیں تنہا کرنے والے ہمارے دوستوں کو دیکھیں”

راولپنڈی:پاک فوج کی عسکری قیادت کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا امن و استحکام کے لیے ہماری کوششوں کو تسلیم کرتی ہے،پاکستان کوتنہا کرنے کاپروپیگنڈا کرنیوالے دیکھیں عالمی دوست ہمیں کیسےاہمیت دیتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگلا کے قریب پبی میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹرکا دورہ کیا جہاں انھوں نے غیرملکی ٹیموں سے ملاقات بھی کی۔

 جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے،غیرملکی ٹیموں کی یہاں موجودگی ہماری کوششوں کو تسلیم کیے جانے کا ثبوت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اجتماعی ردعمل کی حکمت عملی کی ضرورت ہے،دہشت گردی پوری دنیا کو متاثر کررہی ہے پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے میں10غیر ملکی فوجی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں چین،انڈونیشیا،اردن،ملائیشیا اور مالدیپ شامل ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *