پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ رات12بجے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ رات12بجے

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان قیمتوں کا اطلاق آج رات12بجے ہو گا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اسلام آباد میں پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں3ارب روپے کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ایک روپے فی لیٹر اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ سال2017کے آغاز سے لے کر اب تک حکومت کئی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے جس کی وجہ سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *