کرئیر کا آغاز،نیلی آنکھوں والی معروف ماڈل نے خودکشی کر لی

کرئیر کا آغاز،نیلی آنکھوں والی معروف ماڈل نے خودکشی کر لی

ڈھاکہ:مالدیپ کی نیلی آنکھوں والی ماڈل راؤدھا عاطیف نے بنگہ دیش میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مالدیپ کی شہری معروف ماڈل راؤدھا عاطیف نے گلے میں سکارف ڈال کر پنکھے سے لٹک زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

خودکشی کرنیوالی ماڈل سکینڈ ایئر میڈیکل کی سٹوڈنٹ تھی جوکہ اسلامی بنک میڈیکل کالج راجشاہی کالج میں زیرتعلیم تھی۔

آر ایم پی کمشنر شفیق الاسلام نے کہا کہ ”ہم فی الحال اسے خودکشی کا واقعہ قرار نہیں دے سکتے۔

 ان کا کہنا تھا کہ  ماڈل کے گلے پر گلا گھونٹے کے نشانات پائے گئے اور ہم اس واقعے کو پہلی ترجیح پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ مرنے والی ماڈل معروف غیر ملکی شہری ہے۔

یاد رہے مالدیپ کی ماڈل اپنی نیلی آنکھوں کی وجہ سے شہرت رکھتی تھی،بھارت کے ایک معروف فیشن میگزین کے کور پر اس کی تصوری شائع ہونے پر اسے دنیا بھر میں پہچانا جانے لگا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *