کامران اکمل کوکھلانےپروقاریونس کی شدیدتنقید

کامران اکمل کوکھلانےپروقاریونس کی شدیدتنقید

لاہور: دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو شامل کئے جانے پر سابق ٹیسٹ کپتان اور کون وقار یونس نے کڑی تنقید کی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق وقار یونس کا کہنا تھا کہ کامران اکمل کو کھلانے کا فیصلہ ان فیصلوں میں سے ہے جو معاملات کو آگے لے کر جانے کے بجائے پیچھے لے جاتے ہیں۔

جمعرات کو سامنے آنے والے ردعمل میں سابق ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ اسے کھلا رہے جو وکٹ کیپنگ گلوز پہنے بغیر میدان میں بھی نہیں اترتا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ اگرچہ گرین شرٹس نے جیت لیا تھا تاہم اس دوران کامران اکمل نے فیلڈنگ کرتے ہوئے ایک کیچ ڈراپ کر دیا تھا۔

شاداب خان کی گیند پر ڈراپ ہونے کیچ پر کامران اکمل کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

کامران اکمل نے حالیہ پاکستان سپر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں فاتح ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد انہیں قومی ٹیم میں بطور بیٹسمین شامل کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *