بغیر اجازت روسٹروم آنے پر چیف جسٹس نے عامر لیاقت کو جھاڑ پلا دی

بغیر اجازت روسٹروم آنے پر چیف جسٹس نے عامر لیاقت کو جھاڑ پلا دی

اسلام آباد:اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران بغیر اجازت روسٹرم پر آگئے جس پر عدالت نےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جھاڑ پلا دی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق اپنے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عامر لیاقت روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میری فلائٹ لیٹ ہو گئی تھی اس لیے بروقت نہیں پہنچ سکا لہذٰا دوبارہ سماعت شروع کی جائے، جس ہر عدالت نے انہیں واپس بیٹھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کس نے روسٹروم پر بلایا۔

چیف جسٹس نے عامر لیاقت کی حرکت پر اظہار برہمی کر تے ہوئے کہا کہ عدالت میں تہذیب اور احترام کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ جب کیس ختم ہو جائے تو اس طرح روسٹرم پر نہیں آتے۔

عامر لیاقت نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ  پروگرام کی سی ڈی روزانہ کی بنیاد پر جمع کروائی جاتی ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمارے پاس اتنا وقت نہیں کہ آپ کے پروگرام کی سی ڈی دیکھنا شروع کر دیں۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم بینچ نے کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *