دنیا کے سب سے بڑے سر والے بچے کا علاج ،ڈاکٹرز نے بڑی خبر سنا دی

دنیا کے سب سے بڑے سر والے بچے کا علاج ،ڈاکٹرز نے بڑی خبر سنا دی

ممبئی:بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے سر والے بچے کے مختلف آپریشنز جاری ہی جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کا سر معمول کے مطابق لانے میں تھوڑا عرصہ لگے گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق بھارت کے اسپتال میں زیر علاج اس بچے کا سر ہائیڈرو سیفلس نامی بیماری کی وجہ سے اصل حجم سے کاری بڑا ہے جس کی وجہ پیدائش کے فوراً بعد کھوپڑی میں پانی بھر جانا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیماری کے باعث بچے کے سر کا حجم تقریباً ایک تربوز جتنا ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز اب تک بچے کے سر سے 4 لیٹر کے قریب مائع نکال چکے ہیں جب کہ ان کا کہنا ہے کہ ہر بار پانی نکالنے کے بعد بچے کے سر کا حجم گھٹ جاتا ہے تاہم اسے معمول کے مطابق لانے میں وقت لگے گا۔

دوسری جانب بچے کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کے سر میں 5 لیٹر سے زیادہ مائع موجود تھا جسے آپریشنز کے زریعے نکالا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *