فکسنگ اسکینڈل،تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی بیان جاری کر دیا،بڑا مطالبہ

فکسنگ اسکینڈل،تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی بیان جاری کر دیا،بڑا مطالبہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سپاۓ فکسنگ اسکینڈل پر پارٹی پالیسی بیان جاری کر دیا ہے جس میں پی ایس ایل چئیرمین نجم سیٹھی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک  کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا عمران خان کی زیر صدارت میں اجلاس ہوا جس میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے حوالے سے پارٹی پالیسی بیان جاری کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے پارٹی بیان میں شریف خاندان اور نجم سیٹھی کے گٹھ جوڑ کو جوئے کا ذمہ دار قراردیا گیا ہے اور نجم سیٹھی کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ ہر بڑی برائی کے تانے بانے شریف خاندان سے ملتے ہیں،نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ پر خاص مقاصد کیلئے مسلط کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کا ہدف بکیوں کو قانون کی دسترس سے محفوظ بنانا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کام صرف الزام لگانا رہ گیاہے،عمران خان بتائے چار سال میں کیا کام کیے اور فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سزا ملے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *