محبت کے متلاشی،پہلی ملاقات میں یہ کام نہ کریں

محبت کے متلاشی،پہلی ملاقات میں یہ کام نہ کریں

لندن: لڑکی سے ملاقات میں لڑکوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ہوٹل کا بل وہ ادا کریں اورشاید کرنا بھی انہی کو پڑتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے ایسا مشورہ دے دیا ہے کہ جان کر مردوں کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔

  رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے تحقیقاتی سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس لڑکی کے ساتھ آپ کا تعلق دیرپا ثابت ہو تو آپ کو چاہیے کہ کبھی بھی پہلی ملاقات میں کھانے کا بل مت ادا کیجیے۔

ماہرین  نے سروے میں 2500خواتین سے سوالات کیے،ان میں سے اکثریت کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی ہی ملاقات میں مردوں کا بل ادا کرنا اچھا نہیں لگتا، وہ چاہتی ہیں کہ آدھا وہ ادا کریں اور آدھا ان سے ملاقات کرنے والا مرد۔

اس کے علاوہ خواتین کا سروے میں کہنا تھا کہ مردوں کا اچھی حس مزاح اور فیاض و مہربان طبیعت کا مالک ہوناانہیں سب سے زیادہ پسند ہے۔

ماہرین  کا کہنا تھا کہ خواتین کھانے کے بل کی جمع تفریق میں بہت تیز ہوتی ہیں،وہ بل ادا کرنے سے قبل اچھی طرح حساب لگاتی ہیں کہ کس نے کیا منگوایا تھا اور اس کا کتنا بل بنتا ہے اورپہلی ملاقات میں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنا بل وہ خود ادا کریں۔

 ماہرین نے مردوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ پہلی ملاقات میں کبھی بھی موسم جیسے موضوعات پر گفتگو مت کریں اور نہ ہی لڑکی کو ڈراﺅنی فلم دکھانے لے کر جائیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *