کلاس میں سوتی طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

کلاس میں سوتی طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

اسلام آباد:سوشل میڈیا پر کلاس میں دوران لیکچر سو جانے والی طالبہ کو جگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام انٹرٹینمنٹ ڈیسک کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کلاس کے اندر ایک استاد کو انوکھے انداز سے اپنی طالبہ کو جگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو دوران سبق گہری نیند کی آغوش میں چلی گئی تھی۔

ویڈیو میں نظر آنے والے استاد نے طالبہ کے بال منہ میں پکڑ کر کھینچے جس سے طالبہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھی جب کہ کلاس میں موجود طالب علم ہنسنے لگے ہیں۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کے ملے جلے تبصرے سامنے آئے جس میں کچھ صارفین نے استاد کی حرکت کو تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ یہ مضح تفریحی مذاق تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *