نواز شریف شہباز شریف اور چوہدری نثار کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں،شرجیل میمن

نواز شریف شہباز شریف اور چوہدری نثار کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں،شرجیل میمن

کراچی:سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اپنے لیڈرزکی طرح کیسز کا عدالتوں میں سامناکروں گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق حیدر آباد میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب سےزیادہ پروپیگنڈا پیپلز پارٹی کے خلاف ہی کیاجاتاہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے دور میں ہی پارلیمنٹ کو مضبوط کیا گیا،پارلیمنٹ مضبوط نہ ہوتی تودھرنےمیں نوازحکومت گرادی جاتی۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کیوں نہیں بتاتے پیلی ٹیکسی اسکیم میں کتنےاربو ں کمائے۔

انہوں نے کہا کہ صرف موٹر وے موٹر وے کرتے ہیں ،پیلی ٹیکسیوں کا ذکر کیوں نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں دہشت گردی ہو چودھری نثار نظر نہیں آتے۔

حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثارنوازشریف،شہبازشریف کےنام ای سی ایل میں ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک میں نہیں تھا تو چودھری نثار نے میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیا اور نام ای سی ایل میں ڈالنے پر چوہدری نثار کو معاف کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن اسکینڈلز لسٹ میں نواز شریف ،اسحاق ڈار کے نام آئے۔ سندھ ،پنجاب ،بلوچستان ہویا خیبر پختونخوا پیپلز پارٹی الیکشن جیتے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو عدالتوں کے سامنے سرینڈر کیا،اب ہم لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *