سنیل گروور کا پیغام،کپل شرما کو پریشان کر دیا

سنیل گروور کا پیغام،کپل شرما کو پریشان کر دیا

ممبئی:بھارتی کامیڈین اور دی کپل شرما شو کا اہم حصہ سمجھے جانے والے سنیل گروور کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے کپل کا ساتھ چھوڑنے کے بعد نیاپروگرام شروع کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام انٹرٹینمنٹ ڈیسک کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنیل گروور اور علی اصغر نے کپل شرما شو چھوڑنے کے بعد بھارت میں اسٹیج شو کرنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کپل شرما شو سے شہرت حاصل کرنے والے اپنے کردار ڈاکٹر مشہور گلاٹی کے نام’’ڈاکٹر مشہور گلاٹی کا کامیڈی کلینک‘‘ سے دہلی میں یکم اپریل کو شو کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ انہوں نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں دہلی شو میں دیگر ساتھی اداکاروں کی شرکت کا بھی عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں کپل شرما نے آسٹریلیا سے واپسی پر پرواز میں سنیل گروور سے جھگڑا کیا تھا جس پر سنیل نے کپل کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کامیڈینز کے بیچ جھگڑا گینی نامی خاتون کو لے کر ہوا جس سے کپل شرما شادی کرنے والے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *