عمران خان نے پارٹی ٹکٹس کی پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا

عمران خان نے پارٹی ٹکٹس کی پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بنی گالہ میں پارٹی کارکنان سے ملاقات کی اور کرپشن سے متعلق ان کے مسائل سنے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق تحریک انصاف کےکارکنان نے عمران خان سے کے پی میں کرپشن اورغلط ٹکٹس دینےکی شکایات کی۔

پارٹی کارکنان سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلی بار ٹکٹس کی اہلیت دیکھنے کے لیے وہ خود لائحہ عمل بنائیں گے۔

پارٹی کارکنان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ اس وقت جلدی میں ٹکٹس جاری کیےتھے،اگلی دفعہ جب تک خودمطمئن نہ ہوجاؤں ٹکٹ کسی کونہیں دوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹکٹس سےمتعلق جوتوجہ دی جانی چاہیےتھی وہ نہ دے سکا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلی دفعہ جب تک خودمطمئن نہ ہوجاؤں ٹکٹ کسی کونہیں دوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹکٹس کے لیےسب کی اہلیت میں خود دیکھوں گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *