فلم،بیوٹی اینڈ دا بیسٹ،کی ملائشیا میں ریلیز پر پابندی

فلم،بیوٹی اینڈ دا بیسٹ،کی ملائشیا میں ریلیز پر پابندی

کوالالمپور: اس سال ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے اور شہرت حاصل کرنے والی فلم بیوٹی اینڈ دا بیسٹ کی ملائشیا میں نمائش پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

پاکستان ٹرائب انٹرٹینمنٹ ڈیسک کے مطابق اس سال ریلیز ہونے والی ہالی وڈ موویز میں سے سب سے زیادہ کمائی کرنے اور شہرت حاصل کرنے والی فلم بیوٹی اینڈ دا بیسٹ کی نمائش ملائشیا میں روک دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس پر پابندی کی وجہ اس فلم میں ہم جنس پرستی پر دکھایا جانے والا ایک سین ہے جسے ملائشین حکومت نے عوام پر برا اثر پڑنے کے خدشے کے باعث پوری فلم ہی کی ریلیز روک دی ہے۔

ملائشین حکومت کا کہنا ہے کہ فلم پر پابندی صرف اس ایک سین کی وجہ سے ہے،جیسے ہی فلم مالکان اس سین کو کٹ کر دیں گے وہ اس فلم کو نمائش کی اجازت دے دیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے روس نے بھی اسی ایک سین کی وجہ سے روس میں اس فلم کی نمائش پر پابندی عائد کی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *