نائٹ کلب حملے میں دو افراد ملوث تھے،پولیس کا انکشاف

نائٹ کلب حملے میں دو افراد ملوث تھے،پولیس کا انکشاف

نیو یارک:امریکی ریاست اوہایو کے شہر سِنسناٹی کے نائٹ کلب میں حملے میں کم از کم دو افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سِنسنناٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق کیمیو نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دو افراد ملوث تھے۔

پولیس چیف نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ زخمی ہونے والے کئی افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

پولیس کیپٹن کِمبرلی وِلیمز کا کہنا تھا کہ حملہ آور مفرور ہیں اور پولیس کے پاس فی الحال ان کے حلیے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ اس حملے کے پیچھے کیا محرکات تھے اور ان کے خیال میں حملہ آور ایک سے زیادہ تھے۔

یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق راست ایک بجے ہوا اور اس وقت کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست اوہایو کے شہر سِنسناٹی کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ بارہ ماہ کے دوران یہ امریکہ میں کسی نائٹ کلب میں فائرنگ کا ایسا دوسرا واقعہ ہے اور کچھ عرصہ پہلے ریاست فلوریڈا میں اورلینڈو کے ایک نائٹ کلب میں عمر متین نامی شخص نے حملہ کیا تھا جس میں 49 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *