عورت کے چیخ نہ مارنے پر جنسی زیادتی کا ملزم بری کر دیا گیا

عورت کے چیخ نہ مارنے پر جنسی زیادتی کا ملزم بری کر دیا گیا

روم:اٹلی میں عورت کے چیخ نہ مارنے پر ریپ کیس کے ملزم کو بری کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا جس پر وزیر انصاف نے کیس کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابقاٹلی کے شہر تورن میں ایک عدالت نے گزشتہ ماہ اس بنا پر ایک شخص کو ریپ کے الزام سے بری کر دیا تھا کہ خاتون نے ایسا کوئی رد عمل نہیں دیا جس سے یہ ثابت ہو کہ ان کے ساتھ ریپ کیا گیا

اطلاعات کے مطابق اس خاتون کو اب مرد کو بدنام کرنے کے الزامات کا سامنا ہے،عدالت کے اس فیصلے پر ملک میں شدید عوامی رد عمل سامنے آیا ہے۔

حزب اختلاف کے ایک رکن پارلیمان اناگریزا کالابیرا نے کہا کہ آپ ایک سہمی ہوئی عورت کے رد عمل پر اسے سزا نہیں دے سکتے۔

آنسا نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر انصاف اندریا اورلیندو نے وزارت کے ایک انسپکٹر کو سنہ دو ہزار گیارہ کے اس واقع کی تحقیق کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایک مقامی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون ایک ہسپتال میں ملازم تھیں اور جس شخص پر انھوں نے الزام لگایا تھا ان کے بقول اس نے یہ دھمکی دی تھی کہ اگر وہ نہ مانیں تو وہ انھیں کام دینا بند کر دے گا۔

عدالت نے جب ان سے یہ دریافت کہا کہ انھوں نے زیادہ شدید رد عمل کا اظہار کیوں نہیں کیا۔ اس پر خاتون نے کہا کہ بعض اوقات صرف بس کہنا کافی ہوتا ہے۔ خاتون نے مزید کہا کہ انھوں نے پوری قوت سے انھیں نہیں روکا جیسا کہ انھیں کرنا چاہیے تھا وہ شاید اس لیے ایسا نہ کر سکیں کیونکہ انھیں ایک طاقت ور شخص کا سامنا تھا اور وہ اس کے آگے بالکل بے بس ہو گئیں تھیں۔

ملزم کو بری کرتے ہوئے جج نے کہا کہ اس خاتون کا رد عمل ایسا نہیں جو کہ اس صورت حال کا سامنا کرنے والی کسی خاتون کا ہو سکتا ہے۔ جج نے اس خاتون کے بیان کو غیر حقیقی قرار دیا اور کہا کہ ریپ نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب ملزم کو بری کرنے کے معاملے پر ملک بھر میں شدید رد عمل دیکھنے میں آیا جس پر وزیر انصاف نے کیس کی دوبارہ تفتیش کا حکم دیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *