خوش رہنے کے سات آسان گر

خوش رہنے کے سات آسان گر

نیویارک: آج کے دور میں سب سے نایاب چیز خوشی اور ذہنی سکون ہے اور یہ  جسے مل جائے وہ خوش نصیب ترین انسان ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق خوشی وہ چیز ہے جو آسانی سے نہیں ملتی اسے حاصل کرنا پڑتا ہے مگر جو شخص اس کو پانے کے گر سیکھ لیتا ہے خوشی اور وہ ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم بن جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوش رہنے سات آسان گر ہیں،ان پر عمل کرنے سے خوشی نہیں بلکہ خوشیاں آپ کے قدم چومیں گی۔

معاف کرنا اور بھولنا سیکھیں،دوسروں کی غلطیوں اوران کی کی جانب سے دی جانے والے تکلیفوں کو بھولنے،انہیں معاف کرنے والا کبھی نا خوش نہیں رہ سکتا۔

مشکلات سے لڑنا سیکھیں،ایک بات ہمیشہ یاد رکھنی چایئے کہ مشکلات ہمیشہ انسان کو بلند کرنے کے لئے آتی ہیں اور جو شخص مشکلات کا سامنا کر لیتا ہے وہ ضرور بلندی تک پہنچتا ہے۔

اپنی غلطیوں سے سیکھیں مگر انہیں پکڑ کر ہی نہ بیٹھ جائیں،ان سے دامن چھڑا کر آگے بڑھیں۔

دنیا میں کوئی بھی انسان مکمل  نہیں ہوتا ہر کسی میں خامیاں ہیں اس لئے اپنے آپ کو خود اپنی نظروں میں مت گرائیں۔

چھوٹی چھوٹی باتوں کو خاطر میں نہ لائیں،ایسی چیزیں انسان کو آگے بڑھنے کے لئے تیار کرتی ہیں۔

اپنی سوچ کو ہمیشہ مثبت رکھیں،دوسروں کے ہر اقدام کو منفی نکتہ نظر سے نہ دیکھیں کیونکہ دنیا میں ہر شخص آپ کا دشمن نہیں ہے۔

سنجیدگی اچھی چیز ہے مگر ہر وقت ایسے ہی رہنا ٹھیک نہیں ہے،ہنسیں کھیلیں اور سب سے بڑھ کر خود پر ہنسنا سیکھیں کیونکہ خود پر ہنسنے والا انسان کبھی دکھی نہیں ہو سکتا اور نہ ہی دوسروں کو دکھ دے سکتا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *